نائجیریا کی فوج اور ٹرمپ کی ٹوئیٹ کا کیا قصّہ ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نائجیریا میں فوج کو اس ٹوئیٹ کے بعد تنقید کا سامنا ہے جس میں اُس نے مظاہرین پر فائرنگ اور ان کے قتل کا جواز ثابت کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو استعمال کیا۔ امریکی صدر کی جانب سے اس وضاحت کے بعد کہ اُن کی مراد تارکین وطن کو ہلاک کرنا نہیں تھا ،،، نائجیریا کی فوج نے اپنی ٹوئیٹ کو حذف کر دیا۔

ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنی ٹوئیٹ میں ملک کی جنوب مغربی سرحد پر تعینات امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ میکسیکو کی سرحد کے راستے آنے والے تارکین وطن اگر امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کریں تو وہ اُن پر گولیاں چلا دیں۔ تاہم جمعے کے روز ٹرمپ اپنے سابقہ موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور باور کرایا کہ ان کا مقصد پتھراؤ کرنے والے افراد کو حراست میں لینا تھا۔

نائجیریا کی فوج نے اپنی حذف شدہ ٹوئیٹ میں ٹرمپ کے بیان کا مذکورہ حصّہ شامل کر کے ساتھ لکھا تھا کہ "براہ مہربانی دیکھیے اور نتیجہ اخذ کیجیے"۔

ادھر نائجیریا میں اہم ترین شیعہ تحریکوں کا کہنا ہے کہ فوج نے رواں ہفتے منظّم کیے جانے والے ایک احتجاج کے دوران ان کے کم از کم 50 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ تاہم نائجیریا کی فوج کے مطابق واقعے میں صرف چھ افراد ہلاک ہوئے اور فائرنگ کی ابتدا احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں