ماسکو میں افغان امن بات چیت میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے ماسکو میں ہونے والی امن بات چیت کے لیے سینئر سیاست دانوں کا گروپ بھیجنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ بات چیت میں افغان تحریک طالبان کا نمائندہ وفد بھی شرکت کرے گا۔

روس نے اگست میں ماسکو میں کثیر الفریقی امن بات چیت کے انعقاد کی پیش کش کی تھی ۔ روس نے اس کے اگلے ماہ 12 ممالک اور افغان طالبان کو ایک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔ تاہم یہ ملاقات اشرف غنی کی جانب سے انکار کے بعد ملتوی کر دی گئی۔ افغان صدر کا موقف تھا کہ تحریک طالبان کے ساتھ بات چیت افغان حکومت کے زیر قیادت ہونا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ بات چیت کا انعقاد 9 نومبر کو ہو گا۔

ماسکو نے کئی دیگر ممالک سے بھی اپنے نمائندوں کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں بھارت، ایران، پاکستان، چین اور امریکا شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں