مصر کی ایران سے تیل درآمد کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ قاہرہ ایران سے تیل کی خریداری کی کوشش کررہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری حکومت کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اس کا پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا کوئی معاہدہ نہیں۔

مصری کابینہ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایران کے ساتھ خام تیل یا پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور نہ قاہرہ ایسا کرنا چاہتا ہے۔

ادھرمصری وزارت پٹرولیم نے بھی ذرائع ابلاغ میں ایران سے تیل کی خریداری کی کوششوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کے ساتھ خام تیل کی خریداری کا کوئی سمجھوتہ نہیں تاہم مصر عرب ممالک کویت، عراق، سعودی اور دوسرے ملکوں سے حاصل کردہ تیل سے توانائی اور تیل کی ضروریات پوری کررہا ہے۔

خیال رہے کہ مصر کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری کی کوششوں کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب حال ہی میں امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان پابندیوں میں ایران کے تیل کے شعبے کو خاص طورپر نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں