برطانیہ میں بلیک اینڈ وہائٹ ٹیلی وژن دیکھنے والوں کی حیران کن تعداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ میں رنگین ٹیلی وژن کی آمد کو 50 برس سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی ملک میں 7 ہزار سے زیادہ خاندان اب تک بلیک اینڈ وہائٹ اسکرینوں پر ٹیلی وژن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بلیک اینڈ وہائٹ اسکرین کے ناظرین کی سب سے زیادہ تعداد دارالحکومت لندن میں ہے۔

برطانیہ میں رنگین ٹیلی وژن کا آغاز 1967ء میں ہوا تھا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ٹیلی وژن براڈکاسٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ترجمان جیسن ہِل کا کہنا ہے کہ "برطانیہ میں نصف سے زیادہ ٹیلی وژن سیٹ اب انٹرنیٹ سے متصل ہیں۔ لہذا یہ بات دل چسپی سے خالی نہیں کہ 7000 سے زیادہ خاندان ابھی تک اپنے پسندیدہ پرگراموں کو بلیک اینڈ وہائٹ اسکرینوں پر دیکھ رہے ہیں"۔

ٹیلی وژن کی تاریخ کا اہتمام کرنے والے جیفری بورینسکی کہتے ہیں کہ "میری طرح ڈیٹا جمع کرنے والے سیکڑوں لوگ ہیں جن کے پاس متعدد بلیک اینڈ وہائٹ سیٹ موجود ہیں۔ جب آپ کے پاس بلیک اینڈ وہائٹ ٹیلی وژن سیٹ ہو تو پھر 4K ٹیکنالوجی یا مصنوعی سیاروں سے کام کرنے والے ان جدید سیٹس یا آپ کے کمرے سے بھی بڑی اسکرینوں کی خواہش کون کرے ؟".

برطانوی اخبار نے اُن وجوہات پر روشنی نہیں ڈالی جن کے سبب بلیک اینڈ وہائٹ ٹیلی وژن سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے والے یہ صارفین ابھی تک پچاس سال پرانی ٹکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں