افغان دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکا ، کم از کم 3 افراد ہلاک
افغان دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کے مطابق واقعے میں 3 ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا کابل کے وسطی علاقے میں ایک ہائی اسکول کے سامنے ہوا۔
اس سے قبل پیر کی صبح افغان عہدے داران نے بتایا کہ خوست میں افغان طالبان تحریک کے جنگجوؤں کے ایک بھرپور حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔ عہدے داران کے مطابق اتوار کی شام فراہ شہر کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر ہونے والے حملے میں تقریبا 50 سکیورٹی اہل کار مارے گئے۔ حملے کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی۔
اسی دوران غزنی میں اسپیشل فورسز کے 25 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہاں پر طالبان جنگجو مالستان اور جاگوری کے علاقوں میں شیعہ ہزارہ ملیشیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
افغان حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی جاتی تاہم ذمّے داران کا کہنا ہے کہ لڑائی کے سبب ہر ماہ کم از کم 500 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں۔ بہت سے حلقے اس تعداد کو حقیقی جانی نقصان سے کم شمار کرتے ہیں۔
-
کابل میں افغان فوجی کے ’’ اندرونی‘‘ حملے میں امریکی فوجی ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کے ’’ بظاہر اندرونی حملے ...
بين الاقوامى -
افغان دارالحکومت کابل میں تعزیتی اجتماع کے نزدیک بم دھماکا ، سات افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعزیتی اجتماع کے نزدیک خودکش بم دھماکے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : کابل میں دو تباہ کن بم دھماکوں کی مذمت
سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ریسلنگ کلب میں دو بم ...
بين الاقوامى