بریگزٹ جیسی الم ناک داستان تو شیکسپیئر نے بھی نہیں لکھی: جرمن وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی امور کے جرمن وزیر میشائل روٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا نکلنا ایسا المیہ ہے کہ اس جیسی تحریر مشہور انگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر بھی تخلیق نہ کر سکا۔

جمعرات کے روز اپنی ٹوئیٹ میں روٹ نے لکھا "برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا ایک المیہ ہے۔ یہاں تک کہ شیکسپیئر بھی اس کا تصور نہیں کر سکتا تھا ،،، انتہائی رنجیدگی کا ایک امر"۔

جرمن وزیر نے مزید کہا کہ برلن یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج ہر گز نہیں چاہتا ، فریقین کے مفاد میں ہے کہ علاحدگی کے بعد دونوں قریبی تعلقات میں مربوط رہیں۔

میشائل روٹ کے مطابق علاحدگی کا موقف یورپی یونین اور برطانیہ دونوں کے لیے نقصان ہے البتہ "فریقین کے درمیان قریبی تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے"۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں