روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے ملٹری انٹیلی جنس چیف خطرناک مرض کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 62 سالہ ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل ایگور کوروبوف طویل علالت کےبعد آنجہانی ہوگئے ہیں۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق فوت ہونے والے انٹیلی جنس چیف سنہ 2016ء سے اس اہم ترین ریاستی عہدے پر فائز تھے۔ تا حال ان کے جانشین کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل ایگور سیرگون جنوری 2016ء کو انتقال کرگئے تھے۔

روسی ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے کا قیام 1918ء میں قائم کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں