مصر اور سوڈان سرحد پر مشترکہ نگرانی پر متفق
مصر اور سوڈان نے دونوں ملکوں کی سرحد پر اسمگلنگ اور غیرقانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔
سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل کمال عبدالمعروف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزراء دفاع کی ملاقاتوں میں لیبیا میں متمرکز عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش خطرات کے تدارک کے لیے سرحد پر مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2011ء میں لیبیا میں کرنل قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد جہاں ملک میں ایک نیا سیاسی خلا پیدا ہوا وہیں لیبیا کی پڑوسی ملکوں سے متصل سرحدیں بھی غیر محفوظ ہوگئی تھیں۔
سوڈانی آرمی چیف نے کہا کہ مصری فوج کے ساتھ سرحد پر مشترکہ گشت، انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ آپریشن، سرحد کے آر پار جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصری فوج کے ساتھ مشترکہ تزویراتی تعلقات، انٹیلی جنس شعبے، تربیت اور دیگر شعبوں میں شراکت پر اتفاق کیا گیا۔
-
مصر اور سوڈان عسکری تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
مصری وزیر دفاع محمد زکی سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عسکری تعاون مضبوط بنانے ...
مشرق وسطی -
امریکا اصلاحات کی صورت میں سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کرنے کو تیار
امریکا نے سوڈان کا نام مزید اصلاحات کی صورت میں اپنی سیاہ فہرست ( بلیک لسٹ ...
بين الاقوامى -
سوڈان کے سابق صدر سوار الذہب سعودی دارالحکومت الریاض میں وفات پا گئے!
سوڈان کے سابق صدر فیلڈ مارشل عبد الرحمن محمد حسن سوار الذہب سعودی دارالحکومت ...
بين الاقوامى