شمالی کوریا معائنہ کاروں کو جوہری تجربہ گاہ کے معائنے کی اجازت دینے پر تیار
جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون "یونگیون" میں واقع مرکزی جوہری سائیٹ کا معائنہ کرنے کے لیے عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی "یونھاب" نے ایک سرکردہ سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہےکہ شمالی کوریا کے لیڈر نےجوہری سائیٹ کی معائنہ کاری کےحوالے سے مزید لچک دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ستمبر میں ہونے والی ملاقات میں بھی یقین دلایا تھا۔ شمالی کوریائی لیڈر نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف مرکزی جوہری تجربہ گاہ کو بند کردیا بلکہ وہ جلد ہی عالمی معائنہ کاروں کو بھی جوہری تنصیبات تک رسائی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریاکے صدر نے امریکی صدر سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور اسے روک بیک کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی تھی۔
کیم جونگ اون نے امریکا کو بھی یقین دلایاہے کہ اگر واشنگٹن خیر سگالی کے مماثل اقدامات رکے تو وہ جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔