’اخوان اپنے جرائم کے ارتکاب کے لیے حرام وحلال میں فرق نہیں کرتی‘

تنظیم سے وابستہ لوگ ’سیاہ کوبرا‘ کی مانند ہیں: سعودی وزیر برائے مذہبی امور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت وارشاد ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ نے عرب دنیا کی سرکردہ مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اخوان المسلمون اور اس کے ہم نوا کسی شخص کو ایذا دینے میں کچھ بھی کر گذرتے ہیں۔ چاہے وہ حرام اور انتہائی ناپسندیدہ ہی کیوں نہ ہو مگر اخوانی اس کا ارتکاب کرتے ہیں۔‘‘

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک اخوان کے بارے میں جو حقیقت سامنے آئی ہے وہ یہی ہے کہ یہ لوگ ملک اور عوام دونوں کے لیے باعث اذیت ہیں۔ ایذا رسانی کی وجہ سے سعودی وزیر نے اخوان المسلمون کے حامیوں کو خطرناک "سیاہ کوبرا" سانپ سے تشبیہ دی۔

انہوں نے ٹویٹرپر مزید لکھا کہ ' میں اپنی جان، عزت اور مال سب اللہ کے سپرد کرتا ہوں'۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں