فرانس: سرحدی شہر اسٹراسبورگ میں فائرنگ، 04 ہلاک، 11 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے جرمنی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر اسٹراسبورگ کے وسط میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانس کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اسٹراسبورگ کی کرسمس مارکیٹ کے نزدیک پیش آیا ہے۔ اس مارکیٹ میں ہر سال لاکھوں سیّاح آتے ہیں۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ حملہ آور اسٹراسبورگ میں ہی پیدا ہوا اور سکیورٹی سرورسز اسے ممکنہ شدت پسند حملہ آور کے طور پر پہلے سے دیکھ رہی تھیں۔

پولیس نے منگل کو ایک ممکنہ بینک ڈکیتی کے سلسلے میں اس کے گھر کی تلاشی لی تو اس کے گھر سے گرنیڈ ملے۔ جس جگہ حملہ ہوا یورپیئن پارلیمنٹ کی عمارت وہاں سے قریب ہے۔ پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تجانی نے ٹویٹ کی کہ ’وہ شدت پسندوں یا جرائم پیشہ افراد کے حملے سے گھبرائیں گے نہیں۔ `

واضح رہے کہ فرانس میں2015ء اور 2016ء میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ان حملوں میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں