کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کو کسانوں کے روپ میں دیکھنا چاہئیں گے؟
امریکی صدر کی کاشت کاروں کے لباس میں ویڈیو وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی چہرے ہیں۔ جہاں انہیں ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہےوہیں وہ آئے روز اپنا کوئی عجیب وغریب بیان یا ویڈیو جاری کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روز مائیکرو بلاگننگ ویب سائیٹ 'ٹوئٹر' پر ایک فوٹیج پوسٹ کی جس میں انہیں کسانوں کےدرمیان انہی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں کاشت کاری کے لیے استعمال ہونے والہ ایک آلہ بھی اٹھا رکھا ہے۔ اس موقع امریکی گلوکارہ میگن مولالی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Farm Bill signing in 15 minutes! #Emmys #TBT pic.twitter.com/KtSS17xvIn
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 20, 2018
امریکی صدر نے اس فوٹیج کے ساتھ منسلک ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'زراعت سے متعلق قانون پر 15 منٹ میں دستخط کریں گے'۔
یہ فوٹیج سنہ 2005ء کی ہے جو کسانوں میں ایوارڈز کی تقسیم کی ایک تقریب کے موقع پر بنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ زراعت سے متعلق ایک نئے بل پرامریکی کانگریس نے طویل بحث کے بعد اسے منظور کیا ہے۔ اس بل میں زراعت کے شعبے کےلیے 8 ارب 67 کروڑ ڈالر کرکی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
-
ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس کی ریٹائرمنٹ کا وقت بتا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ سال فروری کے ...
بين الاقوامى -
شام سے فوج کے انخلاء کا فیصلہ اچانک نہیں طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کی واپسی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
شام میں داعش کو شکست ہوچکی:صدر ٹرمپ کا اعلان،امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش گروپ شکست سے دوچار ...
بين الاقوامى