انجیلا میرکل مسلسل 8 ویں سال دنیا کی طاقت ور خاتون
جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8 سال سے دنیا کی طاقت ور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ امریکی بزنس جریدے'فوربز' نے سال 2018ء کی 100 طاقت ور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوںنے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس فہرست میں پہلے نمبر پرہیں اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقت ور ترین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو دو سال سے برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں۔
با اثر خواتین میں ایتھوپیا کی ساھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔
میڈیا ٹائیکون اوپرا وینفرے، ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم، سعودی عرب کی لبنیٰ العلیان، رانیا نشار، اماراتی رجاء القرق اور کئی دوسری عالمی شخصیات اس فہرست میں شامل ہیں۔
-
انجیلا میرکل کے طیارے میں خرابی 'جی 20' اجلاس میں تاخیر کا موجب بنی!
جرمن چانسلر انجیلا میرکل طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس ...
بين الاقوامى -
انجیلا میرکل کی صدرالسیسی سے ملاقات، تارکینِ وطن کے مسئلہ پر بات چیت
جرمن چانسلر انجیلا میرکل مصر اور تیونس کے دوروزہ دورے پر جمعرات کو قاہرہ پہنچی ...
مشرق وسطی -
جرمن چانسلراور برطانوی وزیراعظم دونوں مشکل میں کیسے پھنسیں: ویڈیو
تھریسا مے گاڑی میں پھنس گئیں اور انجیلا میرکل سردی میں ان کی منتظر
بين الاقوامى