.

متنازع مناظردکھانے والے ایرانی چینل کے سربراہ کو نیا عہدہ سونپ دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں حال ہی میں سینسرکے عملے کے بغیر"کیش" نامی ایک مقامی چنل کے سربراہ کو چینل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے مگر دوسری جانب اُنہیں ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ کے مطابق کیش چینل پر دکھائی جانے والی متنازع مناظروالی فلم "ایکشن" شنکوکو ایونٹ' سے نشر کیے گئے۔ اس فلم میں عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن اور ایک دوسری مغربی اداکارہ کو دکھایا گیا ہے۔ چینل نے فلم میں موجود منتازع اینی میٹڈ مناظر پر توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں سینسر کیا گیا۔تاہم چینل پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد ادارے کے ڈائریکٹر علی رضا نجابت کو چینل سے ہٹا دیا گیا مگر انہیں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے وائس چیئرمین کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

چینل پر نشر ہونے والی متنازع فلم کے بعد ملک کے سیاسی حلقوں بالخصوص مذہبی عناصر کی طرف سے علی رضا نجابت سمیت دیگر عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔