مراکش میں پولیس نے 15 ٹن حشیش ضبط کرلی
افریقی ملک مراکش کی پولیس نے شمالی شہر طنجہ سے 15 ٹن حشیش ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز انسداد منشیات پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے شہرمیں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اس پر گاڑیوں کی رجسٹرڈ نمبر پلیٹیں لادی گئی تھیں اور ان کے درمیان میں 15 ٹن 244 کلو گرام حشیش چھپائی گئی تھی۔
گذشتہ ہفتے کے روز طنجہ بندرگاہ پر ایک کارروائی کے دوران 13 ٹن اور سات سو 50 کلو گرام حشیش ضبط کی گئی تھی۔ ایک ہفتے میں ضبط کی گئی بھنک کی مقدار 28 ٹن اور 994 کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیاتی کی اسمگلنگ کے دھندے میں ایک سرحد پار سے ایک مافیا سرگرم ہے جو مراکش اور یورپی ملکوں تک بھنگ کی سپلائی کرتا ہے۔
سال 2018ء کے دوران مراکشی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 52 ٹن حشیش ضبط کی تھی۔ مراکش میں 50 ہزار ہیکٹر اراضی بھنک کی کاشت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔