حلیف ایک دوسرے کے ساتھ ٹویٹر کے ذریعے رابطہ نہیں رکھتے : اوگلو کا ٹرمپ کو جواب
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ تزویراتی حلیف سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ نہیں رکھتے۔
اوگلو نے ترکی کی معیشت کی دھمکی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ شام کے بارے میں ٹرمپ کی ٹویٹ اندرونی پالیسی سے متعلق ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ انقرہ شام میں سیف زون کے قیام کا مخالف نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ترکی کو اقتصادی حوالے سے دھمکی دے کر کسی چیز کو بھی یقینی نہیں بنایا جا سکتا"۔
اوگلو کا کہنا تھا کہ "ہم امن برقرار رکھنے اور شام کے صوبے ادلب میں خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی انتہائی کوششیں کر رہے ہیں"۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد شام میں کردوں پر حملہ کیا تو ترکی کی معیشت کو اقتصادی المیے سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے کرد فورسز پر زور دیا کہ وہ انقرہ کو "اشتعال" نہ دلائیں۔
اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ "اگر ترکی نے کردوں پر حملہ کیا تو ہم اس کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیں گے۔ ہم 20 میل کے عرض میں سیف زون قائم کریں گے۔ اسی طرح ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کردوں کی جانب سے ترکی کو اشتعال دلایا جائے"۔
-
آپ سے باہمی شراکت داری کے احترام کی توقع رکھتے ہیں : ترکی کا ٹرمپ کو جواب
ترکی میں ایوان صدارت کے ترجمان ابراہیم قالن نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا دونوں ...
بين الاقوامى -
شام کے کُردوں پر حملہ کیا تو ترکی کی معیشت تباہ کر دیں گے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوج کے انخلا کے ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں شدت پسندوں کے لیے ترکی کی سپورٹ کے 4 میڈیا پلیٹ فارم
لیبیا کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان کرنل احمد المسماری نے ترکی سے ...
بين الاقوامى