سوڈانی صدر کی جانب سے نئے وزراء اور ریاستی گورنروں کا تقرر
سوڈان میں ہفتے کی صبح ایوان صدارت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے نئے وزراء اور ریاستوں کے نئے گورنروں کے تقررر کا اعلان کیا ہے۔ نئی کابینہ میں ہر وزارت کے ایک سینئر عہدے دار کو شامل کیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستوں کے گورنروں کو بدل دیا گیا ہے اور ان سب کا تعلق فوج سے ہے۔
سوڈانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمر البشیر نے صدارتی آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کر دیا اور ٹکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ریاستوں کی حکومتوں کو بھی تحلیل کرتے ہوئے ان کے گورنروں کو عہدوں سے سبک دوش کر دیا گیا ہے۔
نئی کابینہ میں ڈاکٹر الدردیری محمد احمد وزیر خارجہ، مولانا محمد احمد سالم وزیر انصاف اور جنرل عوض محمد احمد بن عوف وزیر دفاع ہوں گے۔
اس سے قبل جمعے کی شام صدر عمر البشیر نے ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے قومی وفاقی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے ٹکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔ البشیر کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔
سوڈانی صدر نے احتجاج کنندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کی میز پر آئیں تا کہ ملک کو مسائل سے بچایا جا سکے۔
عمر البشیر نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجوزی آئینی ترامیم پر غور ملتوی کر دیں تا کہ مزید بات چیت کا موقع مل سکے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شامل ہوں۔
سوڈانی صدر نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی سے ملک کا بحران ہرگز حل نہیں ہو گا۔
-
سوڈان کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی
سوڈان میں صدر عمر البشیر نے جمعے کی شام ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ ...
بين الاقوامى -
سوڈان پر کوئی بیرونی حل مسلط نہیں کیا جائے گا: امریکا
امیریکی قومی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور افریقا کے امور کے ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں خواتین ریلی پر زہریلی اشک آور گیس کا استعمال
سوڈان میں پولیس نے دارالحکومت خرطوم میںاتوار کے روز حکومت کے خلاف نکالی گئی ...
بين الاقوامى