صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑ دیں گے:ذرائع
الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑنے کا اعلان کریںگے۔
الجزائر سے نشریات پیش کرنے والے النھار ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ 28 اپریل تک اقتدار چھوڑ دیں گے۔ ٹی وی رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع اور حکمراں اتحاد کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عوامی مطالبے پرکسی قسم کے دستوری تحفظ کے بغیر اقتدار سے علاحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کہہ چکےہیں کہ وہ عوام کے مطالبات کو سمجھ گئے ہیں۔ عوام انہیں مزید صدر نہیں دیکھنا چاہتی اور ان کی مدت صدارت میں توسیع یا دوبارہ انتخابات میںحصہ لینے کے خلاف ہے۔
الجزائر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رمطان لعمامرہ نے کہا ریاست نے عوامی مطالبات پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے اخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی احتجاج کے پیش نظر انہوں نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
-
عبدالعزیز بوتفلیقہ آیندہ منتخب صدر کو اقتدار سونپنے پرآمادہ ہوگئے : نائب وزیراعظم
الجزائر کے نئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
الجزائر کے بزرگ سفارت کارالاخضرالابراہیمی قومی کانفرنس کے سربراہ ہوں گے
صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی تجویز کردہ کانفرنس ملک میں آئینی اور سیاسی اصلاحات کے ...
بين الاقوامى -
عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خصوصی طیارے کی جنیوا سے خالی الجزائر واپسی
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ ...
بين الاقوامى