فرانس : لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کی پیرس کے ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی فرانس کے دارالحکومت میں پیرس میں واقع ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔

ان کے دفتر کی اطلاع کے مطابق 48 سالہ وزیراعظم کی دل کی بعض شریانیں بند ہوگئی تھیں اور ان کے علاج کے لیے کوئی ایک گھنٹے تک انھیں انجیو پلاسٹی کے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔

سعد الحریری کے ذاتی معالج اعصام یاسین نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اب بالکل ٹھیک ہیں اور انجیو پلاسٹی کا عمل ’’پیشگی ‘‘ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔وہ سوموار کی شب انجیو پلاسٹی کے بعد پیرس میں اپنی قیام گاہ پر منتقل ہوگئے تھے۔

وہ 2009ء کے بعد اب تیسری مرتبہ لبنان کے وزیراعظم ہیں ۔انھیں فروری میں سہ بارہ مخلوط کابینہ کا وزیراعظم نامز د کیا گیا تھا۔ان کے والد بزنس ٹائکون رفیق الحریری بھی لبنان کے وزیراعظم رہے تھے۔ وہ 2005ء میں بیروت میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں