"ناسا" نے نئے سیارچے کو سعودی طالب کا نام دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک سیارچے (چھوٹے سیارے) کو سعودی طالب علم کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ یہ اقدام تحقیق کے میدان میں سعودی طالب علم فیصل الدوسری کی علمی کوششوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

فیصل الدوسری یہ اعزاز حاصل کرنے والا تیسرا سعودی طالب علم ہے۔ اس سے قبل 2016 میں ایک سیارچہ سعودی طالب علم عبد الجبار الحمود اور 2017 میں ایک سیارچہ سعودی طالبہ فاطمہ الشیخ کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ناسا نے نئے سیارچے کو(Aldosarry 34559) کا نام دیا ہے۔ یہ اعزاز عموما اُن طلبہ و طالبات کو پیش کیا جاتا

فیصل الدوسری امریکا میں(UC Berkeley) یونیورسٹی میں پہلے سال میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے زرعی شعبے میں استعمال کے لیے پودوں کے ہارمونز کی تیاری کے حوالے سے تحقیقی مقالہ پیش کیا تھا۔ فیصل اس موضوع کے حوالے سے کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں