بن علی کے تہنیتی پیغام نے تیونسی ٹی وی ڈائریکٹرکو ملازمت سے محروم کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی اوران کی اہلیہ لیلیٰ طرابلسی کی طرف سے ماہ صیام کے تہنیتی پیغام نے تیونس کے ٹی وی چینل 1 کے ڈائریکٹر اور چینل 2 کے منیجمنٹ سپروائزر محمد الازھر فارس کو ملازمت سے محروم کردیا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں جلاوطن کے طورپرمقیم تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی اور ان کی اہلیہ کی طرف سے چینل 1 کے ڈائریکٹر الازھر فارس کوماہ صیام کی مناسبت سے مبارک باد کا پیغام بھیجا گیا تھا۔

حکومت نے الازھر فارس اور دیگر عہدیداروں کے خلاف اس پیغام کے سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہیں کام سےروک دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ یکم رمضان المبارک کو اذان مغرب سے کچھ دیر قبل تیونسی شہری چینل 2 پر ایک مذہبی پروگرام پیش کیا جارہا تھا۔ اس دوران چینل پر سنہ 2011ء میں برطرف ہونے والے سابق صدر زین العابدین بن علی اور ان کی اہلیہ کی طرف سے ایک تہنیتی پیغام نشر کیا گیا۔اس پیغام میں چینل کے ڈائریکٹر اور دیگر منتظمین کوخاص طورپر ماہ صیام کی آمد کی مبارک باد پیش کی گئی تھی۔ اس واقعے کے منظرعام پرآنے کے فوری بعد اعلیٰ حکام نے اس کا نوٹس لیا اور الازھر فارس کو عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں