نیویارک : مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا،ایک شخص ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں سوموار کو ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند وبالا عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

نیویارک کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ یہ حادثہ سیونتھ ایونیو پر واقع ایک عمارت پر پیش آیا ہے اور ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔فائر فائٹروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوری طور پر مزید تفصیل دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر عمارت کی چھت پر اتارنے کی کوشش کی گئی تھی۔فوری طور پر کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا خراب موسم ہی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

اس عمارت کی انتیسویں منزل میں واقع فرانسیسی بنک بی این پی پری بس میں آئی ٹی کا کام کرنے والے ناتھن ہوٹن نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے بعد عمارت لرز گئی تھی اور چھت سے دھواں بلند ہونا شروع ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں