یمنی وزیر خارجہ خالد الیمانی اپنے عہدے سے مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے وزیر خارجہ خالد حسین الیمانی نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل کے نمایندے نے ان کےا ستعفے کی تصدیق کی ہے لیکن انھوں نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

خالد الیمانی کئی سال تک اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب رہے تھے اور انھیں صدرعبد ربہ منصور ہادی نے اپنی کابینہ میں وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔

انھوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ یمن میں جاری بحران حتمی مراحل میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے ہر دور میں بحرانوں کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں