امریکی ایلچی سوڈانی فریقوں کو مذاکرات کی دعوت دینے خرطوم جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افریقی امور کے لیے وزیر خارجہ کے معاون ٹیبور نیگی رواں ہفتے خرطوم جائیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد عبوری عسکری کونسل اور احتجاجی تحریک کی قیادت کے درمیان بات چیت کے "دوبارہ آغاز" کی دعوت دینا ہے۔ احتجاج کنندگان کا فوج سے مطالبہ ہے کہ اقتدار شہریوں کے حوالے کیا جائے۔

پیر کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیبور اپنے افریقا کے دورے کے ضمن میں سوڈان جائیں گے۔ امریکی نمائندے کا افریقا کا دورہ 12 جون سے 23 جون تک جاری رہے گا۔

ٹیبور اپنے سوڈان کے دورے میں عسکری عبوری کونسل اور احتجاجی تحریک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے معاون ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے ذمے داران کے ساتھ ملاقات میں سوڈان میں سیاسی حل کی سپورٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

ٹیبور جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی افریقی پالیسی کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ وہ موزمبیق میں امریکی افریقی تجارتی اجلاس میں بھ شریک ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں