ماسکو کا ایرانی بوشہر پلانٹ میں روسی ماہرین کی سیکورٹی بڑھانے پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو ایران میں بوشہر کے جوہری توانائی کے پلانٹ میں موجود روسی ماہرین کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے "نووسٹی" نیوز ایجنسی سے گفتگو میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو اس اقدام کا جواز قرار دیا۔

تاہم روسی ذمے دار نے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے امریکا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ "اگر واشنگٹن زیادہ ذمے دارانہ پالیسی اختیار کرتا تو اس شعبے میں ہمیں جن مسائل کا بھی سامنا ہے وہ پیش نہ آتے"۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیوں کا مجموعہ عائد کر دیا ہے جن کی لپیٹ میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی آ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ تہران نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ طیارے نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جب کہ واشنگٹن یہ باور کراتا ہے کہ تہران کی جانب سے گرایا جانے والا ڈرون طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں محو پرواز تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں