ایپل کمپنی کے چیف ڈیزائنر جونی آئیو کیوں مستعفی ہوئے؟
ٹکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی "ایپل" نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیف ڈیزائنر جونی آئیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جونی رواں سال کمپنی چھوڑ کر اپنی نجی فرم کا آغاز کریں گے۔
ایپل کمپنی کی کامیاب ترین مصنوعات کے پیچھے جونی آئیو کا ہاتھ ہے۔ ان میں آئی فون، آئی پیڈ، آئی پوڈ اور میک بُک کے علاوہ ایپل کے آلات کے لیے iOS سافٹ ویئر سسٹم شامل ہے۔
ایپل کے ڈائریکٹر ٹم کُک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جونی آئیو ڈیزائننگ کے میدان میں ایک منفرد شخصیت ہیں۔ انہوں نے 1998 میں میک بُک سے لے کر 2007 میں آئی فون تک ایپل کے انقلاب میں مرکزی کردار ادا کیا۔ کُک کے مطابق ایپل کمپنی اپنے خصوصی منصوبوں میں جونی آئیو سے براہ راست رابطہ کر کے ان کی خدمات اور صلاحیتوں سے مستفید ہونے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ملکہ برطانیہ نے چند سال قبل جونی آئیو کو "Sir" کا اعزازی خطاب دیا تھا۔ جونی 1992 میں ایپل کمپنی کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ وہ کمپنی میں آنجہانی اسٹیو جابز کے مرکزی معاون رہے۔ جونی نے 1996 سے کمپنی کی ڈیزائننگ ٹیم کی قیادت کی اور 2015 میں کمپنی کے چیف ڈیزائنر بنا دیے گئے۔
-
ٹرمپ کی وجہ سے 'ایپل' کے مالک کو اپنا نام بدلنا پڑا
امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم شخصیات کے نام بگاڑنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ...
بين الاقوامى -
ایپل کمپنی کے ملازمین کے لیے بری خبر ... ؟
تجارتی خبروں سے متعلق خبر رساں ادارے ’’بلومبرگ‘‘ نے جمعرات ...
ایڈیٹر کی پسند -
’مشپور کمپنی‘ کے بانی کی زندگی عجیب نشیب فراز پر مشتمل تھی!
’ایپل‘ کمپنی کے مالک کے بارے بیٹی کی کتاب میں چونکا دینے والے انکشافات‘
بين الاقوامى