امریکی معاشی پابندیوں کا مقابلہ، چینی شہریوں‌ کے لیے ایرانی ویزہ کی شرط ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت جلد ہی چینی شہریوں کے لیے ویزہ کی شرط‌ ختم کر رہی ہے تا کہ امریکا کی طرف سے ایرن پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کوغیرمؤثر بنانے کے لیے چینی سیاحوں کو ایران میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے جمہوریہ چین کے باشندوں‌ کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ایرانی سیاحت کا شعبہ پابندیوں کا ہدف نہیں بنا۔ سیاحت کا شعبہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باعث درپیش معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق 12 مارچ سے اب تک 52 ہزار چینی باشندوں‌ نے ایران کی سیر کی۔ چینی سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک لے جانے کے لیے ویزہ کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں