طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور سب سے تعمیری رہا ہے: امریکی ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کو سب سے تعمیری قرار دیا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’طالبان کے ساتھ مذاکرات کے یہ چھے دن انتہائی مفید اور تعمیری رہے ہیں ، ہم جن امور کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں ، ان پر پیش رفت کی ہے‘‘۔

امریکی ایلچی اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان مذاکرات کا یہ ساتواں دور ہے۔ وہ افغانستان میں گذشتہ اٹھارہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے ، غیرملکی فوجوں کے انخلا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔دوحہ ہی میں افغان گروپوں کے درمیان اتوار کو مکالمے کا آغاز ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں