الجزائر کے یوم آزادی پر برج الخلیفہ نے بھی 'سبز و سفید ہلالی پرچم' کی چادر اوڑھ لی
افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں قائم شہرہ آفاق تجارتی اور سیاحتی مرکز برج الخلیفہ نے بھی سبز و سفید ہلالی پرچم اوڑھ کر الجزائری قوم کے ساتھ آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا۔
خیال رہے کہ الجزائر 132 سال سال فرانس کے استعماری قبضے میں رہا۔ الجزائری قوم کی آزادی کے لیے برسوں پر پھیلی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد آخر کار 5 جولائی 1962ء کو فرانس نے الجزائر کی آزادی تسلیم کر لی تھی۔
الجزائر اور خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات کے ساتھ گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ برج الخلیفہ کو الجزائر کے یوم آزادی پر خصوصی طور پر مزین کیا جانا دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی میں مختلف مقامات پر الجزائری پرچم اور تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں الجزائری شہریوں کے علاوہ مقامی آبادی نے بھی الجزائر کے موقع آزادی کے جشن میں حصہ لیا۔
اماراتی قیادت کی طرف سے الجزائری قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ الجزائر کی ترقی، خوش حالی اورسالمیت واستحکام کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ الجزائر اس وقت تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے۔ طویل عرصے تک اقتدار پر فائز رہنے والے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کچھ ہی عرصہ پیشتر اقتدار ایک نگراں حکومت کے حوالے کیا ہے۔
-
دبئی میں سال نوکا استقبال منفرد اور نئے انداز میں!
برج الخلیفہ میں آتش بازی کے بجائے ’لیزر‘ کی نمائش کی جائے گی
مشرق وسطی -
برج الخلیفہ کی مانچسٹر دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی
اظہار یکجہتی کے طور پر برج الخلیفہ نے برطانوی پرچم اوڑھ لیا
ایڈیٹر کی پسند -
23 مارچ: دبئی کے برج الخلیفہ پر پاکستانی پرچم کے جگمگاتے رنگ
یومِ پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آج جمعرات کی شب دنیا کی سب سے بلند وبالا ...
پاكستان