دبئی میں سال نوکا استقبال منفرد اور نئے انداز میں!
برج الخلیفہ میں آتش بازی کے بجائے ’لیزر‘ کی نمائش کی جائے گی
سال نو کی آمد آمد ہے اور پوری دنیا کی نگاہیں اس وقت متحدہ عرب امارات کے منفرد تجارتی اور عالمی مرکز دبئی کے روایتی استقبال پر مرکوز ہیں۔
دبئی میں سال نو کے خیر مقدم کے لئے روایتی آتش بازی کا نظارہ کرنے والے تمام افراد کے لیے خبر ہے کہ دبئی انتظامیہ اس بار سال نو کا استقبال روایتی آتش بازی کے بجائے ’لیزر‘ شعاعوں کی مدد سے کیا جائے گا۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ آتش بازی کی نسبت یہ طریقہ کار زیادہ محفوظ اور بے ضرر ہے۔
متحدہ عرب امارات کے بڑے تعمیراتی گروپ ’اعمار‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال نو کے استقبال کے لیے آتش بازی کے بجائے برج الخلیفہ کی چوٹی سے روشنیوں کی پھلجھڑیاں چھوڑی جائیں گی۔
اعمار گروپ کے سال نو کی تقریبات سے متعلق کمیٹی کے رکن احمد ثانی المطروشی نے بتایا کہ اس بار برج الخلیفہ میں آتش بازی نہیں کی جائے گی بلکہ لیزر شعاعوں کی نمائش اور اس کے ساتھ مخصوص موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں استقبال کا پرانا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس بار ہم دنیا کو ایک نئی چیز دکھائیں گے۔ یہ نئی تبدیلی بے شمار فوائد کے ساتھ اپنی منفرد خوبصورتی کا بھی احساس دلائی گی۔
ادھر دوسری جانب دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ برج الخلیفہ میں لیزر کی نمائش کے موقع پر 15 لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے۔
دبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے بریگیڈیئر بداللہ الغیثی نے کہا کہ سال نو کے موقع پر برج الخلیفہ سمیت دبئی میں دیگر تقریبات میں آنے والے مقامی اور غیرملکی زائرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
-
دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات کی ایک جھلک کیمرہ کی آنکھ سے
آتشزدگی کے باوجود نئے سال کو خوش آمدید کہنا دبئی کی ہمت کا اظہار ہے
مشرق وسطی -
برج الخلیفہ کے نزدیک ہوٹل میں آگ لگ گئی
نئے سال کی تقریبات پروگرام کے مطابق جاری رہیں گی: دبئی میڈیا سینٹر
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی میں ریکارڈ آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم
طویل ٹاور برج خلیفہ سے انسانی ساختہ جزیروں تک 4 لاکھ پٹاخے چھوڑے گئے
بين الاقوامى -
سال نو کے استقبال کے لئے دبئی میں شاندار آتش بازی کی تیاریاں جاری
ساحل دبئی پر چھ منٹ تک آتشبازی کا عالمی ریکارڈ بنانے کا عزم
بين الاقوامى -
دبئی میں نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں
ساڑھے 6 لاکھ مکین اور سیاح طویل ٹاور برج خلیفہ کے آس پاس آتش بازی کا نظارہ کریں ...
ایڈیٹر کی پسند -
’برج الخلیفہ‘ آتش بازی کی روشن اسکرین میں تبدیل
لاکھوں افراد نے دبئی میں نئے سال کا استقبال رنگ اور نور سے کیا
ایڈیٹر کی پسند