لیبیا کی فوج کی مختلف سمتوں سے طرابلس کی جانب پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لیبیا کی فوج کی مرکزی کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری نے بتایا ہے کہ ان کی فورسز دارالحکومت طرابلس کے نواح میں لڑائی کے تمام محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں۔ بدھ کی شب ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی حکومت کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں پر شکست کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں لیبیا کی قومی فوج اور وفاق کی حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے درمیان متعدد محاذوں پر شدید جھڑپیں چھڑ گئیں۔ اس دوران لیبیا کی فوج خلہ الفرجان کے محور کی جانب پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہی اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا جب کہ عین زارہ ، ایئرپورٹ روڈ اور الیرموک کیمپ کے محوروں پر معرکہ آرائی ابھی تک جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایک وڈیو کلپ میں لیبیا کی فوج کی جانب سے ایک مقام پر مسلح ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر دھاوے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ فریقین کی جانب سے لڑائی میں بھاری اور ہلکے سمیت مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

المسماری کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کی فضائیہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر غریان شہر میں ایک پولیس چوکی پر فضائی حملہ کیا۔ اس چوکی کو دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے کے واسطے استعمال کیا جا رہا تھا۔

المسماری نے باور کرایا کہ لیبیا کی فضائیہ تمام اراضی پر کسی بھی سیکورٹی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غریان پر حملے کے بعد مسلح ملیشیاؤں کے تمام حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درامد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں