خلیج میں محفوظ جہاز رانی محفوظ کے طریقوں پر آج غور کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

واشنگٹن میں آج بروز جمعہ امریکی وزارت خارجہ اور دفاع کے ذمے داران کا دیگر ممالک کے عہدے داران کے ساتھ اجلاس ہو رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں خلیج میں سمندری جہاز رانی کی سیکورٹی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اجلاس میں سمندری سیکورٹی کے منصوبے پر بھی بات ہو گی جس میں مشرق وسطی میں جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سیکورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق یہ امر کثیر القومی کاوش کا متقاضی ہے تا کہ اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکے اور جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام آبنائے ہرمز اور خلیج عربی کے علاقے میں جہاز رانی اور بحری جہازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے ایرانی دھمکیوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ امریکی جنگی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون طیارہ تباہ کر ڈالا۔ ٹرمپ کے مطابق اس ڈرون طیارے نے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز کے قریب ایک ہزار گز کے فاصلے پر آ کر خطرہ پیدا کر دیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے پاس کسی ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں