خامنہ ای کو اپنے عوام کے کانوں میں حقیقت پہنچ جانے کا خوف ہے : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ تہران نے ایران کے سفر اور ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کے حوالے سے اُن کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

پیر کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں پومپیو نے لکھا کہ "میں نے کچھ عرصہ قبل تہران کے سفر اور ایرانی عوام سے براہ راست مخاطب ہونے کی پیش کش کی تھی ... وہاں موجود نظام نے میری اس پیش کش کو قبول نہیں کیا"۔

پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی امریکا آمد سے نہیں ڈرتے جہاں وہ آزادی سے گفتگو کرنے کا حق استعمال کرتے ہیں۔ کیا خامنہ ای کا حالیہ حکمراں نظام اس حد تک خراب ہو چکا ہے کہ وہ مجھے تہران میں اسی آزادی کی اجازت نہیں دے سکتا ؟ کیا ہو جائے گا اگر (خامنہ ای کے) عوام حقیقت سن لیں گے"۔

جمعرات کے روز "بلومبرگ ٹی وی" سے بات کرتے ہوئے پومپیو نے اس جانب توجہ دلائی تھی کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جب امریکا آتے ہیں تو میڈیا اور امریکی رائے عامہ سے مخاطب ہوتے ہیں ،،، ان کے لیے امریکی فریکوینسیز پر ایرانی پروپیگنڈا پھیلانا بھی ممکن ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں بھی تہران جانے کا موقع ملے گا تا کہ وہ پروپیگنڈا نہیں بلکہ حقیقت بیان کریں اور ایرانی عوام کو آگاہ کریں کہ ان کے حکمرانوں نے ایسا کیا کِیا ہے جس کے سبب اب ایران کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں