.

امریکی سینیٹ: کیلی کرافٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر تقرر کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز کیلی کرافٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پیش رفت ڈیموکریٹس کی جانب سے مخالفت کے باوجود سامنے آئی ہے۔ ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کر دہ کیلی کرافٹ جو اس وقت کینیڈا میں امریکی سفیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں ،،، اس نئے منصب کے حوالے سے مطلوب تجربہ نہیں رکھتی ہیں۔

سینیٹ کی جانب سے منظوری کے ساتھ ہی اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب کا عہدہ سات ماہ تک خالی رہنے کے بعد پھر سے پُر ہو جائے گا۔

کیلی کرافٹ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی بھرپور سپورٹر تھیں۔ بش نے اپنے دور صدارت میں 56 سالہ کیلی کو اقوام متحدہ میں مندوب مقرر کیا تھا جہاں انہوں نے کئی مواقع پر امریکا کی نمائندگی کی۔

کیلی کرافٹ کینٹاکی ریاست سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کے شوہر جو کرافٹ ہیں جو مشرقی امریکا میں کوئلہ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی کے سربراہ ہیں۔ امریکی جریدے فوربز نے 2012 میں جو کرافٹ کی دولت کا اندازہ 1.4 ارب ڈالر لگایا تھا۔

کیلی کو 2017 میں کینیڈا میں امریکی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اس منصب پر کام کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔