بحر احمر میں ایران کا ایک تیل بردار جہاز فنی خرابی کا شکار
ایران کا ایک تیل بردار جہاز بحر احمر میں سفر کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان تہران کی جانب سے بدھ کے روز کیا گیا۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز محفوظ ہے اور اس کا عملہ بھی خیریت سے ہے۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق ایران کا تیل بردار جہاز HELM فنی خرابی کا شکار ہو کر منگل کی صبح سے بحر احمر میں کھڑا ہے۔
ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ بیچ سمندر میں بنا حرکت کیے پورا دن گزار دینے کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز نے نزدیک ممالک سے مدد کی اپیل نہیں کی۔
ادھر ایران کی ایک خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایران کی ایک کارگو کمپنی اس وقت "ایڈریان ڈاریا " آئل ٹینکر کو لیز پر لے رہی ہے۔ اس ٹینکر (سابقہ نام گریس 1) کو جبل طارق نے تحویل میں لینے کے بعد حال ہی میں چھوڑا ہے۔
ایجنسی کے مطابق کوریا کا بنا ہوا یہ آئل ٹینکر روس کی ملکیت میں ہے اور اس وقت ایک ایرانی کارگو شپنگ کمپنی اسے لیز پر حاصل کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے جمعے کے روز مذکورہ تیل بردار جہاز کو تحویل میں رکھنے کی ہدایت جاری کی تھی کیوں کہ واشنگٹن کے نزدیک اس کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلقات ہیں جب کہ امریکا پاسداران کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔
-
امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران اور یورپ کی دوطرفہ تجارت متاثر
تہران ۔ یورپ دوطرفہ تجارتی حجم ایک تہائی سطح پرآگیا
بين الاقوامى -
امریکا کھلے سمندروں میں آئیل ٹینکرگریس اوّل کو پکڑنے سے باز رہے: ایران
ایران برطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کے لیے عدالتی حکم کا منتظر ہے: ترجمان ...
مشرق وسطی -
ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کا تناسب 50% تک بڑھانے کی دھمکی
ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن حمید رضا حبیبی کے مطابق اتوار کے روز ایک اجلاس میں ...
مشرق وسطی