مکہ مکرمہ : سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی ، غیرملکی اتائی گرفتار
مکہ معظمہ میں سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر ادویہ فروخت کرنے والے ایک غیرملکی اتائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مکہ معظمہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریوں نے ایک شخص کے غیر مجاز طریقے سے لوگوں میں ادویہ فروخت کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اس پر حکام نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ اتائی غیر ملکی ہے اور سعودی عرب میں بہ سلسلہ روزگار مقیم تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔
محکمے کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ ملزم نے اپنے اقامتی مکان میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر ادویہ بھی ذخیرہ کر رکھی تھیں۔ ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے اس اتائی کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
سعودی شہری کی انڈونیشیا میں ملازمہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت
سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنی انڈونیشی ملازمہ کے ملک کا سفر کیا اور وہاں اُس کی ...
مشرق وسطی -
اَبہا یقینا سعودی عرب کا یورپ ہے : گلوکار راشد الماجد
سعودی عرب میں فن کی دنیا سے دل چسپی رکھنے والے عوام کی نظریں آج جمعرات کی شام ابہا ...
مشرق وسطی -
حج میں فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے سیکورٹی اہل کار کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے حج سیزن میں وائرل ہونے والے ...
مشرق وسطی