'المناک' علاحدگی کے بعد ملائیشین بادشاہ کی مطلقہ کے ساتھ تصویر جاری
ملائیشیا کی بادشاہ محمد پنجم کی مطلقہ اوکسانہ وجوڈینا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ سنہ 2015ء کو ماسکو میں عالمی ملکہ حسن کا خطاب حاصل کرنے والی اوکسانہ نے اتوار کے روز انسٹا گرام پر شوہر سے علاحدگی کی تصدیق کی، تاہم ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اسے ملائیشیا کے بادشاہ سلامت کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض لوگوں نے اسے ایک رومانوی پکچر قرار دیا۔
انہوں نے لکھا 'میں جانتی ہوں کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔ میں اپنی کہانی سنانے کو تیار نہیں۔ ہوسکتا ہےاگر میں آپ کو سچ کہہ دوں تو میں بہتر محسوس کروں گی لیکن میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی کیونکہ سب سچ کہہ دینا تکلیف دہ ہوگا۔'
ملائیشیا کے بادشاہ اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ، جس نے اس موضوع پر مختلف سوالات اور افواہوں کو جنم دیا۔
ملائیشیا کے سابق بادشاہ محمد پنجم کی سابقہ روسی مس یونیورس سے جون میں طلاق ہوگئی تھی دونوں نے کچھ مہینوں تک جاری رہنے والی اس شادی کا خاموشی کے ساتھ اختتام کیا۔ ملائیشیا بادشاہ نے رواں سال جون میں اوکسانہ کو طلاق دے دی تھی مگر روس کی سابقہ ملکہ حسن کی طرف سے نہ صرف طلاق کی خبروں کی تردید کی گئی بلکہ وہ بادشاہ کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی تھیں کہ وہ سلطان محمود پنجم کی اہلیہ ہیں۔
سنگاپور میں مقیم بادشاہ کے وکیل کوہ تیان ہووا نے بتایا کہ محمد پنجم نے بالآخر 22 جون 2019 کو اوکسانہ جوربٹنکو کو اسلامی قانون کے مطابق تین طلاق دے کر فارغ کر دیا تھا۔