تیونس : سرحد کے نزدیک آپریشن میں سیکورٹی افسر اور تین دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس میں سرکاری ٹیلی وژن نے پیر کے روز بتایا ہے کہ القصرین صوبے کے شہر حیدرہ میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس افسر جاں بحق اور تین مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تیونس میں قبل از وقت صدارتی انتخابات سے دو پفتے پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ الجزائر کی سرحد کے نزدیک ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران سامنے آیا۔ نیشنل گارڈز کی فورسز کا یہ آپریشن ایک دہشت گرد گروپ کے خلاف کیا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل گارڈز کے یونٹوں نے گھات لگا کر مذکورہ دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا تا کہ انہیں القصرین کے پہاڑی علاقے میں پہنچنے سے روکا جا سکے۔ سیکورٹی آپریشن کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ القصرین صوبے میں اس سے پہلے بھی کئی مماثل واقعات پیش آ چکے ہیں۔ یہاں کے بعض پہاڑ شدت پسند مسلح عناصر کی پناہ گاہ بن چکے ہیں۔ اس کے دور دراز پہاڑی علاقے متعدد سخت گیر گروپوں کے لیے زرخیز اراضی کی حیثیت رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں