ایران خفیہ فوجی مشن جاری رکھے گا: آرمی سربراہ کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی آرمی کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ’’ان کی فوج نے حال ہی میں خفیہ مشن انجام دیے ہیں اور وہ یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔‘‘

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا:’’آرمی کے بعض حالیہ اقدامات کی خصوصی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی وجوہ کی بنا پر میڈیا میں عکاسی نہیں ہوئی تھی۔ نظام کے مفادات کے تحفظ کے لیے بعض اہم اور خفیہ کارروائیوں کا رجحان جاری رکھا جائے گا۔‘‘

ان کے بہ قول ’’بے نامی اور کسی پروپیگنڈے کے بغیر بڑی کارروائیوں کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے دشمنوں کے مقابلے میں سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے۔وہ اپنے چہرے پر ہمارے تھپڑ کو محسوس کرسکتے ہیں اور ہمارے لیے یہی کافی ہے۔‘‘

ایران پرمختلف طریقوں اور کارروائیوں سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے الزامات عاید کیے جاتے ہیں۔اس پر دہشت گرد اور اپنے آلہ کار گروپوں کی حمایت کا الزام ہے اور اس نے اپنے میزائل پروگرام پر بھی کام جاری رکھا ہوا ہے۔ یمن اور عراق میں ایران کے گماشتہ گروپوں نے امریکی اتحادیوں کو ڈرون اور میزائل حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے جولائی میں برطانیہ کے پرچم برداربحری جہاز اسٹینا امپرو کو آبنائے ہُرمز میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

ایران نے میزائلوں کے تجربات کا بھی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اگست میں اس کے نائب وزیردفاع قاسم تقی زادہ نے کہا تھا کہ ایران کے پاس ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں اور انھیں دشمن کو حیران کرنے کے لیے خفیہ رکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں