مراکش:سیلابی ریلا فٹ بال گرائونڈ میں داخل،8 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مراکش میں حکام نے سیلاب میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش ملبے سے نکالی ہے جس کے بعد گذشتہ ہفتے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا گذشتہ ہفتے ملک کےجنوبی علاقوں میں ایک کھیل کے گرائونڈ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

بدھ کو تارودانت شہر کے نواحی علاقے تزیرت میں ایک فٹ بال گرائونڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اچانک سیلابی ریلا گرائونڈ میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے تھے۔ مہلوکین میں ایک 17 سالہ لڑکا جب کہ چھ معمر افراد شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں