جاپان میں ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم، 30 افراد گھائل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کراسنگ پوائنٹ پر مسافر ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

جاپانی حکام کے مطابق ٹوکیو اور یوکوہاما کے درمیان چلنے والی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ تصادم سے ٹرین کی پہلی بوگی پٹری سے اُتر گئی جبکہ ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔

Japan

ٹرک میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود سامان سڑک پر بکھر گیا جبکہ مسافر ٹرین میں حادثے کے وقت 500 افراد سوار تھے۔ ٹرین کمپنی نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں