یمن: تعز پر حوثیوں کی وحشیانہ گولہ باری سے دو ننھے بچے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے شہر تعز کے مشرق میں حوثی ملیشیا کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق اور تیسرا زخمی ہو گیا۔

انسانی حقوق کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے جمعے کے روز تعز شہر کے مشرق میں واقع ضلع صالہ میں رہائشی علاقوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

ان میں ایک گولا حبیل شویع کے علاقے میں ایک گھر کے نزدیک گرا۔ اس کے نتیجے میں دو بہن بھائی 3 سالہ تمیم اور 4 سالہ سما موت کی نیند سو گئے۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے تعز شہر کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ گولہ باری شہریوں کے جانی نقصان کا سبب بن رہی ہے۔ البتہ اس اندھیر نگری پر مقامی اوربین الاقوامی تنظیموں نے چُپ سادھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے توپوں کی گولہ باری اور راکٹوں کے حملوں نے تعز میں سیکڑوں شہریوں کی جانیں لے لی ہیں۔ ان میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔ تعز شہر چار سال سے حوثیوں کے محاصرے میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں