سعودی عرب آرامکوحملوں کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے: شاہ سلمان
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک آرامکو پر تباہ کن حملوں کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے توانائی کی عالمی سپلائی کے استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے یہ بات سوموار کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات میں کہی ہے۔شاہ حمد نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور بحرین کی جانب سے سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
ملاقات میں دونوں لیڈروں نے خطے کو درپیش چیلنجزاور اس میں سلامتی اور استحکام کو تقویت دینے کے طریقوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔