ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی روک دے:یورپی یونین کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ جنکر نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی روک دے۔انھوں نے ترکی پر واضح کیا ہے کہ اگر اس نے یہ کارروائی جاری رکھی تو یورپی یونین شام میں مجوزہ ’سیف زون‘ کے قیام کے لیے کوئی رقم نہیں دے گی۔

کلاڈ جنکر نے یورپی پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہا: ’’میں ترکی اور دوسرے کرداروں پر زور دوں گا کہ وہ ضبط وتحمل سے کام لیں اور جاری آپریشنز کو روک دیں۔‘‘

ان کے اس مطالبے سے چندے قبل ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے شام کے شمال میں اس کارروائی کو ’آپریشن امن بہار‘ کا نام دیا ہے۔

انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’اس فوجی کارروائی میں شمالی شام میں کرد جنگجوؤں اور داعش کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہمارے مشن کا مقصد ہماری جنوبی سرحد پر دہشت گردی کی راہداری کو قائم ہونے سے روکنا اورعلاقے میں امن کا قیام ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں