ہالینڈ نے ترکی کو ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی برآمد معطل کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہالینڈ نے شمال مشرقی شام میں بدھ کے روز ترکی کے حملے کے بعد انقرہ کو اسلحے کی کسی بھی نئی کھیپ کی برآمد کی معطل کر دی ہے۔ یہ بات ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز بتائی۔

وزارت خارجہ نے خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا "ہالینڈ نے شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ترکی کو فوجی سازو سامان کی برآمد کے لیے تمام درخواستوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم ہیوگو ڈی جونگے نے ہفتہ کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ہم یورپی یونین کے دیگر ممبر ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں"۔

ترکی نے بدھ کے روز شام کے شمال مشرقی علاقوں میں کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جس پربین الاقوامی سطح پر ترکی کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

ڈچ عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں اس آپریشن کے ممکنہ انسانی نقصانات پر بہت تشویش ہے۔ شام میں ترک فوجی کارروائی سے 'داعش' کے خلاف جنگ کے ثمرات ضائع ہوسکتے ہیں اور یہ تنظیم پھر سے سر اٹھا سکتی ہے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کے روز شام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیو بلاک نے اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

قبل ازیں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم 'نیٹو' کے رکن ناروے نے جمعرات کے روز ترکی کو اسلحہ کی ترسیل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں