فرانس کا شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پرسخت انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس نے شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کی فوجی کارروئی کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے اور ترکی سے اس آپریشن کو فورا روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے جمعرات کے روز ترکی کی شمال مشرقی شام میں فوجی کارروائی کوخطرناک قرار دیا۔

انھوں نے شام میں ترکی کی مداخلت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بین الاقوامی اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب علی الحکیم کے ساتھ پریس کانفرنس میں شام اور عراق میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے خطرے سے خبردار کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم عراق اور اس کی سرحدوں کی سلامتی کو داعش سے محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ علی الحکیم نے کہا کہ بغداد شام میں ترکی کی مداخلت اور داعشی عناصر کی عراق میں دراندازی پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام شام میں داعشی قیدیوں کی بڑی تعداد ہے جو 72 ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

عراقی وزیرخارجہ نے شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہی اپنی سرحدوں کی سلامتی کا ذمہ دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں