مقابلہ ہارنے والا زخمی امریکی باکسر جان کی بازی بھی ہار گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شکاگو میں ہفتے کے روز فائٹ کے دوران زخمی ہونے والا 27 سالہ امریکی باکسر پیٹرک ڈے بدھ کی شب ہسپتال میں چل بسا۔ پیٹرک ہفتے کے روز سپر ویلٹر ویٹ مقابلے کے 10 ویں راؤنڈ میں اپنے مد مقابل چارلس کونوئل کے ہاتھوں سر پر تابر توڑ مکے کھانے کے بعد ناک آؤٹ ہو گیا تھا۔

پیٹرک ڈے کا فوری طور پر دماغ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد چار روز تک وہ بے ہوش رہا اور 16 اکتوبر کو جان کی بازی ہار گیا۔

پیٹرک ڈے 2013 میں پروفیشنل باکسر کے طور پر ابھرا اور پھر مڈل ویٹ مقابلوں کا ایک اہم ترین نام بن گیا۔ اس نے 2017 میں WBC Continental Americas championship کا ٹائٹل جیتا اور پھر 2019 میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پیٹرک ڈے کے پروموٹر لو ڈی بیلا نے امریکی باکسر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ باکسنگ کے کھیل میں سنگین خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں