اطالیہ کے قصبے میں مافیا کے دو سرغنوں کی رہائی کا جشن کس طرح منایا گیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اطالیہ کے شہر نیپولی کے نزدیک واقع رہائشی علاقے میں مافیا گینگ کے دو سرغنوں کی ہفتے کے روز جیل سے رہائی کے بعد بھرپور جشن منایا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق اس موقع پر علاقے کا سماں آتش بازی کے رنگوں سے بھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ جووانی ایلیانو اور 41 سالہ سیلویو ڈی لوکا نے بالترتیب آٹھ اور دس برس کی جیل کی سزا پوری کی۔ ان دونوں پر بلیک میلنگ کا الزام تھا۔

نیپولی کے مغرب میں ہونے والے اس جشن میں دونوں مافیا سرغںوں کے 100 کے قریب عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشروبات پیش کیے جانے کے علاوہ آتش بازی کا بھی انتظام تھا۔

جشن منانے کے دوران نیپولی کے علاقے میں روایتی گیتوں کے حوالے سے معروف ایک عوامی گلوکار کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ گلوکار نے کئی گیت مافیا کے ان ارکان کے لیے پیش کیے جو ابھی تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود ہیں۔

اس تقریب اور جشن کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہو گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں