ریاض معاہدہ یمن میں تنازع کے تصفیے کے لیے اہم قدم ہے : مارٹن گریفتھس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان منگل کے روز ریاض معاہدے پر دستخط ،،، یمن میں تنازع کے پُر امن تصفیے تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔

گریفتھس یہ بات ایک بیان میں کہی جس کی کاپی العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی موصول ہوئی۔ گریفتھس نے اس سمجھوتے کے طے پانے کے لیے کامیاب وساطت پر سعودی عرب کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کو مبارک باد پیش کی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کی کہ یہ سمجھوتا عدن میں استحکام کو مضبوط بنائے گا اور یمنی شہریوں کی زندگی میں بہتری لائے گا۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں