مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی سرکاری دورے پر یو اے ای آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔

وہ ابو ظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مصر اور یو اے ای کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔انھوں نے مارچ میں آبی وسائل کے نظام کومربوط بنانے اور ٹینیکل شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے تھے۔ ان کے درمیان مکانات ، تعمیرات اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے لیے بھی سمجھوتے طے پائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں